راولپنڈی(ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کے وفد کی تھانہ بنی آمد، ایس ایچ او بنی نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کا دورہ

 
0
12

راولپنڈی( )اسلام آباد پولیس کے وفد کی تھانہ بنی آمد، ایس ایچ او بنی نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کا دورہ کروایا،ایس ایچ او بنی نے سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے وفد کی تھانہ بنی آمد، ایس ایچ او بنی انسپکٹر تہزیب الحسن نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کا دورہ کروایا،ایس ایچ اوبنی نے سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی،عوام کو دی جانے والی سہولیات میں گائیڈ کانسٹیبل، وزیٹر کارڈز، ویٹنگ روم، وی ایس او، فرنٹ ڈیسک، Q میٹک نمبر،کیو آر کوڈ، آن لائن ریکارڈ کیپنگ، سی سی ٹی وی کیمرہ جات، بائیو میٹرک حاضری، ہفتہ واری ریسٹ سمیت تمام امور پر تفصیلی بریفنگ دی،اسلام آباد پولیس کے وفد نے شہریوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو آسان اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔