راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او واہ کینٹ راجہ عثمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار

 
0
18

راولپنڈی( )ایس ایچ او واہ کینٹ راجہ عثمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زن کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بشارت نذیر کو گرفتار کر لیا، واہ کینٹ پولیس نے ایک اورکاروائی کرتے ہوئے اغواء کی کوشش اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد باسط کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان رواں سال سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔