کورونا نے مودی سرکار کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی، امریکی تنظیم کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

 
0
39468

واشنگٹن اپریل 01 (ٹی این ایس): رپورٹ کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے انٹرنیٹ کی بندش کو فوری بحال کیا جائے تاکہ وہاں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری صورتحال کا صحیح سے اندازہ لگایا جاسکے۔

امریکی ادارے کے مطابق وبا کے دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ کشمیر میں کرفیو کا 240واں روز ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مارچ کے مہینے میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے وادی میں 394 نام نہاد سرچ آپریشنز کیے اور 2 گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے بھی تباہ کیا جبکہ 806 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔