شامی فوج نے مشرقی الغوطہ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا

 
0
465

دمشق,مارچ 11(ٹی این ایس) :شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے مشرقی الغوطہ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور اس کے بڑے شہر دوما کا زمینی راستہ باغیوں کے زیر قبضہ دوسرے علاقوں سے منقطع کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ شامی فوج نے دوما اور حرستا کے درمیان واقع مرکزی شاہراہ پر قبضہ کر لیا ہے۔اس کے علاوہ مشرقی الغوطہ میں واقع قصبے مسرابا پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔رصدگاہ کے مطابق شامی فورسز نے مشرقی الغوطہ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ان میں ایک حصہ دوما اور اس کے نواحی علاقوں پر مشتمل ہے،دوسرا حصہ مغرب میں واقع حرستا اور تیسرا حصہ مشرقی الغوطہ کے جنوب میں واقع باقی علاقوں پر مشتمل ہے۔شامی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں نے 18 فروری کو مشرقی الغوطہ پر دوبارہ قبضے کے لیے یہ نئی کارروائی شروع کی تھی۔اس کے بعد سے شامی فوج نے تباہ کن فضائی حملوں کی مدد سے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی الغوطہ کا نصف علاقہ واپس چھین لیا ہے اور ان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔