یو اے ای و بحرین پر قطرکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

 
0
343

دوحہ,مارچ 11(ٹی این ایس) :متحدہ عرب امارات اوربحرین پرقطرکی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا ۔قطرنیامارات اوربحرین کیخلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات قطر کی مستقل سفیر شیخہ عالیہ احمد بن سیف نے بحرین اور یو اے ای کے خلاف فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ۔قطری خبر رساں ادارے کے مطابق یوایای کے فوجی ٹرانسپورٹ طیارینے2مرتبہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،فضائی حدودکی خلاف ورزی 14 جنوری اور25 فروری کوکی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے فوجی طیارے نے بھی گزشتہ ماہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی جس ہر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اورسیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔