قدرت کا کرشمہ، سوڈان میں دو سروں والے بچے کی پیدائش

 
0
1167

خرطوم,مارچ 11(ٹی این ایس) :سوڈان میں دو سروں والے ایک بچے کی پیدائش نے لوگوں کو حیران وپریشان کردیا۔ یہ بچہ سوڈان کی النیل الابیض ریاست کے کوسٹی شہر میں پیدا ہوا۔عرب ٹی وی کے مطابق دو سروں والے بچے کے والد نے بتایا کہ بچہ خرطوم کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔ ابھی تک ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکے ۔والدین بچے کو لے کر النیل الابیض کے ایک اسپتال پہنچے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا۔ بچے کا دل ایک ہی ہے مگر اس کے سردو ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچے کے علاج پر مامور کی گئی ہے۔ سوڈان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس بتایا جاتا ہے۔