سکیورٹی کونسل نے پلوامہ حملے پر بھارتی موقف مسترد کر دیا

 
0
1825

پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام لگانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی

نیویارک فروری 22 (ٹی این ایس): پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو اُس وقت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی جب سکیورٹی کونسل نے پلوامہ حملے پر بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔ جس سے پاکستان کو کامیابی ملی۔ اجلاس میں خود کش حملہ دہشت گردی کے طور پر نہیں لیا گیا۔ جس کے تحت پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔بھارتی سازشوں کے باوجود سکیورٹی کونسل کے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں تھا، نئی دہلی میں مختلف ممالک کو بریفنگ بھی دیں مگر کچھ ہاتھ نہ آیا۔ عالمی برادری نے بہتان تراشی کی بھارتی پالیسی مسترد کر دی، بھارت کی سر توڑ کوششوں کے باوجود پلوامہ واقعہ پر سلامتی کونسل کا مذمتی بیان 7 روز بعد جاری ہوا جبکہ بھارت نے امریکہ کا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی بھی ہرممکن کوشش کی لیکنناکام رہا۔واضح رہے کہ بھارت کسی طور بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں آنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے جب جب امن اور مذاکرات کی بات کی ہے بھارت نے پاکستان کو ہمیشہ اُلٹا ہی جواب دیا ہے۔ پلوامہ حملہ ہوا تو بھارت نے بغیر تحقیقات کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔ 18 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے پر بھارتی الزام تراشی پر دو ٹوک مؤقف اپنایا اور بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے پلوامہ حملے میں تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی اورکہا تھا کہ میں بھارتی حکومت کو یہ پیشکش کر رہا ہوں کہ اگر آپ پلوامہ حملے میں کسی قسم کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں، یا کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کی تحققیات بھی کروانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔لیکن اس کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی سےباز نہیں آیا اور پاکستان مخالف نفرت انگیز تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ ہر سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جائے لیکن بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا۔