عرب اتحادی فورسزکی کارروائی،حوثی کمانڈر سمیت 36جنگجوہلاک،13گرفتار

 
0
330

صنعاء ،07اپریل(ٹی این ایس):یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے یمن سے متصل علاقے نجران پر ایک میزائل حملہ کیا تاہم عرب عسکری اتحاد نے حوثیوں کا نیا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کرکے حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ادھر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد اور یمن کی سرکاری فوج نے وسطی یمن میں البیضا شہرمیں ایک کارروائی کے دوران 36 جنگجوؤں کو ہلاک اور 13 کو حراست میں لے لیا۔ البیضاء میں ایک کارروائی کے دوران ابو الاقصیٰ نامی ایک حوثی جنگجو کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ حوثی باغیوں کی طرف سے نجران کی مقامی شہری آبادی کو نشانہ بنانے مجرمانہ کی کوشش کی گئی مگر میزائل کی نشاندہی ہونے کے بعد سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کی بروقت جوابی کارروائی میں میزائل کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ حوثیوں کے میزائل حملے اور جوابی کارروائی میں اسے مار گرانے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔بیلسٹک میزائل حملہ ایران کا سعودی عرب پر ایران کی بالواسطہ جارحیت ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی صریح خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتے ہوئے یمنی باغیوں کو تباہ کن اسلحہ اور میزائل فراہم کر رہا ہے۔سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد اور یمن کی سرکاری فوج نے وسطی یمن میں البیضا شہرمیں ایک کارروائی کے دوران 36جنگجوؤں کو ہلاک اور 13 کو حراست میں لے لیا۔عرب فوج کے جنگی طیاروں نے البیضاء کے مختلف مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔ البیضاء میں ایک کارروائی کے دوران ابو الاقصیٰ نامی ایک حوثی جنگجو کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا۔