سعودی وزارت خارجہ نے ولی عہد شہزادہ محمد کے ممکنہ دورہ عراق کی تردید کردی

 
0
355

ریاض،اپریل01 (ٹی این ایس):سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممکنہ دورہ عراق سے متعلق بعض میڈیا ذرائع کی رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔