اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کامقدمات کی تفتیش کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔تمام افسران مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت پر کرتے ہوئے جلد از جلد یکسو کرکے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوا ئیں،سنگین جرائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آ ف پولیس انوسٹی گیشن اسلام آباد محمد عثمان طارق بٹ نے سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقادکیا،اجلاس میں زونل ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اورسنگین جرائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات کیں، انہوں نے اجلاس میں افسران کومقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت پر کرتے ہوئے جلد از جلد یکسو کرکے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوانے، جرائم کی بیخ کنی اور موثر پٹرولنگ کے حوالے سے بھی ہدایات دیں،جبکہ جرائم پیشہ عناصر پر گرفت مضبوط کرنے اورانکا قلع قمع کرنے کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا ئے ،تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں،انہوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کی تجدید کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے اورفوجداری مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کرنی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے اور معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے















