اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو برقراررکھنے کیلئے ہمہ وقت متحرک

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو برقراررکھنے کیلئے ہمہ وقت متحرک،سیف سٹی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیمروں کے موثر استعمال، کنٹرول روم سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ اورہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا ،سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو برقراررکھنے کیلئے ہمہ ووقت متحرک ہیں،اس سلسلے میں انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، جس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی محمد عتیق طاہر سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی، نگرانی اور فوری رسپانس کے جامع پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،جبکہ آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کے کیمروں کے موثر استعمال، کنٹرول روم سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ، ہائی رسک مقامات کی خصوصی نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران کو خصوصی احکاما ت جاری کئے،انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز اور بازاروں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کا جدید سرویلنس سسٹم رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اور تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ ادا کریں تاکہ شہری پرامن ماحول میں عبادات انجام دے سکیں،بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے رمضان سہولت بازار جی الیون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید مو¿ثر بنانے، پولیس کی نمایاں موجودگی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کو مقدم رکھنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں،