راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ گلناز بیگم کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گرفتار، 7 لاکھ سے زائد مالیت کے دو آئی فون سمیت تین موبائل فونز اور مسروقہ رقم 15ہزار 500 روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر ایس ایچ او انسپکٹر گلناز بیگم کی سربراهی میں تھانہ مورگاہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی کو گرفتارکرلیا،زیر حراست گینگ سے 7 لاکھ سے زائد مالیت کے دو آئی فون سمیت تین موبائل فونز اور مسروقہ رقم 15ہزار 500 روپے برآمد، زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہارسردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔














