اسلام آباد (ٹی این ایس) عاطف مغل مسلم لیگ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔سرفراز مغل چوہدری شجاعت اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ہدایات پر مظلوموں کی داد رسی کی جائے گی ۔
حافظ عقیل جلیل، سابق MNA آمنہ سلیم حیات،سید امیر حسین شاہ، فوزیہ ناز اور بلال محمد زئی اس کمیٹی کے ممبرز ہیں۔
تاجر رہنما و مشہور مصالحت کار ، تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے ایگزیکٹو صدر سرفراز مغل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ٹریڈرز ونگ کے صدر اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے سینئر نائب صدر عاطف محمود مغل کو چوہدری شجاعت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر نے انچارج پبلک کمپلینٹ فورم نامزد کیا حافظ عقیل جلیل، سابق MNA آمنہ سلیم حیات،سید امیر حسین شاہ، فوزیہ ناز اور بلال محمد زئی کو اس فورم میں بطور ممبر فرائض سرانجام دیں گے چوہدری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے ہدایات جاری کی گیئں ہیں کہ مظلوم عوام کی دادرسی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہاوس ایف سیون میں ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے اور ہرممکن سائلین کے جائز مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے۔اس سلسلہ میں پہلی کھلی کچہری آج مورخہ 23 فروری بروز سوموار دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک منعقد کی جائے گی۔سرفراز مغل نے اس مثبت اور مفاد عامہ کے اقدام کو سراہا اور چوہدری شجاعت حسین و چوہدری سالک حسین،ڈاکٹر امجد، رضوان صادق اور پاکستان مسلم لیگ کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ عاطف محمود مغل اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں سے عوام کے چھوٹے بڑے مسائل حل ہوں گے ۔













