عوام کے محافظ عوام پرہاتھ صاف کرنے لگے ،ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

 
0
153

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین وارداتیں کرنے لگے ،تھانہ کورال کے علاقہ میں ایف آئی اے کے اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی کی وارات ،پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف درج کر لیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان گھر کا دروازہ کھلوا کے اندر داخل ہوئے،گن پوائنٹ پر تشدد کیا ،ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کا ملازم ظاہر کر کے گھر کی تلاشی لی اور لاکھوں روپے نقدی نکال لی ،ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے بعد مجھے اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے ۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شہری کے وائلٹ سے اے ٹی ایم نکال کر رقوم بھی نکلوائیں ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کورال کے علاقہ میں چار روز قبل پیش آیا ،کورال پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں ،

ملزمان میں سے ایک کا تعلق ایف آئی اے دوسرے کا تعلق سپیشل برانچ راولپنڈی سے ہے ،گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا جا چکا ہے۔پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور برآمدگی عمل میں لائی جائے گی، ملزمان کی وارداتوں کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔