راولپنڈی(ٹی این ایس) سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل ویڈیو بیان سامنے آگیا

 
0
104

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات سے ایک دن قبل7 فروری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
سابق کمشنر نے انتخابی سامان کی ترسیل، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر گفتگو کی تھی۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پورے ڈویژن میں الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جارہے ہیں، پولیس اور آرمی کی تحویل میں الیکشن سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جائے گا۔
سابق کمشنر نے کہا تھا کہ میں نے آر پی او کے ساتھ پورے ڈویژن کا دورہ کیا، ہر جگہ پولنگ مٹیریل اچھے طریقے سے پہنچایا جارہا ہے، راولپنڈی ڈویژن میں 13 قومی اور 26 صوبائی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
سابق کمشنر کا 7 فروری کے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 8 فروری کو پولنگ کے عمل کی ہر طرح سے نگرانی کی جائے گی، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔