سیکیورٹی فورسز کی آپریشن خیبر فور میں پیش رفت ، راجگال وادی میں اہم چوٹیوں پر چیک پوسٹس قائم کر لیں ، آئی ایس پی آر

 
0
714

راولپنڈی جولائی21(ٹی این ایس ):سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر فور کے دوران پیش رفت جاری رکھتے ہوئے راجگال وادی میں اہم چوٹیوں پر چیک پوسٹس قائم کر لی ہیں جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور پر منصوبے کے مطابق پیش رفت جاری ہے ۔ فوجیوں نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں اہم چوٹیوں پر چوکیاں قائم کر لی ہیں جبکہ بارودی سرنگوں کو آرمی انجینئرز کی مدد سے مہارت کے ساتھ ناکارہ بنایا جا رہا ہے ۔ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی محمد یاسر شہید ہو گیا جس کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔