حنیف عباسی کی صحت تسلی بخش قرار،ڈسچارج کرنے کافیصلہ

 
0
411

راولپنڈی اگست 26(ٹی این ایس) ایفی ڈرین کیس میں جیل میں سزا کاٹ رہے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی صحت کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ایفی ڈرین کیس میں جیل میں سزا کاٹ رہے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی اور انہیں 20 اگست کواڈیالہ جیل سے ہسپتال لایاگیاتھا،طبیعت زیادہ بگڑنے پر حنیف عباسی کو سی سی یو میں منتقل کر دیا گیاتھاجہاں ان کی ا نجیوپلاسٹی کر کے سٹنٹ بھی ڈالا گیاتھا۔جیل حکام کا کہناہے کہ ہسپتال کا وی آئی پی وارڈ کو سب جیل قرار دیدیا گیاہے اور کسی کو بھی حنیف عباسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔پولیس کاکہناتھا کہ جیل کے قوانین کو اپنایاجارہاہے ، جیل پولیس وارڈ اور سی سی پر تعینات ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید کی سزاکاٹ رہے ہیں۔