عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبا82 لاکھ جانور قربان ہوئے، پی ٹی اے

 
0
471

لاہور 26 اگست (ٹی این ایس) عید الاضحی ٰ کے دوران ملک بھر میں تقریبا بیاسی لاکھ جانور قربان کئے گئے۔کھالوں کی مجموعی قیمت ساڑھے پانچ ارب رہی۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نےرپورٹ جاری کردی۔
چیئرمین پاکستان ٹینریزایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کی نسبت آٹھ فی صدزائد جانورقربان کئے گئے۔رواں سال پینتیس لاکھ گائے، پینتیس لاکھ بکرے اورساڑھے پانچ لاکھ بھینسیں قربان کی گئیں۔ پانچ لاکھ دنبے اوربیس ہزار اونٹوں کی بھی قربانی کی گئی۔

پی ٹی اے کے مطابق گائے کی کھال کی قیمت چودہ سو سے سولہ سو، بکرے کی کھال دو سوسےدو سو پچیس روپے تک خریدی گئی۔ بھینس کی کھال چھ سو سے سات سو اوردنبے کی کھال ایک سو سےایک سو دس روپے تک خریدی گئی جبکہ اونٹ کی کھال دوسو سے تین سو روپے تک خریدی گئی۔