مسلم لیگ ن  کا 38حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کادعویٰ ، عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

 
0
316

لاہور، اگست 05(ٹی این ایس):مسلم لیگ (ن)نے 38حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی جانب سے وائٹ پیپربھی جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا اور ن لیگ نے زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے اوراسی حوالے سے کل لاہورہائیکورٹ میں درخواست بھی دائرکیے جانے کاامکان ہے ۔

واضح رہے کہ عمران خان عام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کے تمام تحفظات کو دور کرنے کیلئے حلقے کھولنے کی بھی پیشکش کی تھی ۔