جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، شہباز شریف

 
0
350

لاہور جولائی31(ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب نے دھرنوں اور لاک ڈان کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف گھنانی سازش کی ہے،عوام ان کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے یہ سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کے خطاب پراپنے ردعمل میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے اس سیاستدان کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی ہے،جھوٹ بولنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے یہ سیاستدان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، کیونکہ باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا نیا پاکستان بنانے کے دعویدار یہ عناصر پرانے پاکستان کو بھی بگاڑ رہے ہیں،عوام کی خدمت سے عاری یہ سیاستدان دشنام طرازی اور جھوٹ کے ذریعے سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ نامزد مستقل وزیراعظم نے کہا کہ سیاست دیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے۔