پاکستان کا شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے پراظہار تشویش

 
0
348

 

اسلام آباد جولائی31(ٹی این ایس) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی قرار دے دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں شمالی کوریا کی جانب سے اٹھائیس جولائی کو کئے جانے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انحراف اور جزیرہ نما کوریا اور شمالی مشرقی ایشیا کے امن واستحکام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے پاکستان نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے خطے اور اس سے باہر کشیدگی میں اضافہ ہو پاکستان نے جزیرہ نما کوریا میں امن واستحکام قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین پر مسائل کا حل گفتگو اور سفارتی ذرائع نکالنے پر زور دیا ہے تاکہ کشیدگی میں کمی ہوسکے