قومی کپتان سرفراز احمد کاونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ

 
0
290


کراچی جولائی31(ٹی این ایس
)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کاونٹی میچز کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے وہ آئندہ ماہ یارکشائر کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ گزشتہ روز سرفراز احمد اہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے لندن روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ یارکشائرنے پانچ میچوں کیلئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔ سرفرازاحمد کانٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہوں گے جبکہ یارکشائرکی نمائندگی کرنیوالے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔قومی کپتان کانٹی کے بعد کیریبین پریمیئرلیگ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیزروانہ ہوجائیں گے