ایف آئی اے،ایئرپورٹ پر پروٹوکول دینے پر پابندی

 
0
295

لاہور اگست 26(ٹی این ایس) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر کسی کو بھی پروٹوکول نہیں دے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے باقاعدہ نو ٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے کسی کو پروٹوکول دینے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نو ٹی فکیشن میں خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار ہوں گے۔