بوریوالہ،پرائیویٹ کالج کی غیرقانونی فائل پردستخط نہ کرنے پرکالج کی انتظامیہ نے بدنام زمانہ عورت سے سازباز کر کے ڈی ڈی اوکالجز پر ریپ کاالزام لگاکرایف آئی آردرج کرادی ،ڈی پی او وہاڑی کاخودتفتیش کرنے کافیصلہ

 
0
506

وہاڑی اگست 26(ٹی این ایس) بوریوالہ کے پرائیویٹ کالج کی غیرقانونی فائل پردستخط نہ کرنے پرکالج کی انتظامیہ نے بدنام زمانہ عورت سے سازبازہوکرڈی ڈی اوکالجزسیدغلام محمدبخاری پرریپ کاالزام لگاکرایف آئی آردرج کرادی ڈی پی اواحمدناصرعزیزورک نے خودتفتیش کرنے کافیصلہ کرلیا۔
پرنسپل گورنمنٹ بوائزڈگری کالج وہاڑی پروفیسررانامحمدیعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عسکری کالج بوریوالہ کی انتظامیہ نے2010میں پنجاب کواپریٹوسوسائٹی سے لیزپراراضی حاصل کی لیکن چنددنوں کے بعد پنجاب کواپریٹوسوسائٹی نے لیزمنسوخ کردی لیکن کالج انتظامیہ نے اراضی پراپناقبضہ برقراررکھااورہرسال خودساختہ لیزایکسٹیشن کرکے کالج کی رجسٹریشن ری نیوکرالیتے تھے لیکن حالیہ رجسٹریشن کی ری نیوکیلئے جب ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزغلام محمدبخاری نے کالج کی زمین کی لیزکے کاغذات طلب کئے توکالج انتظامیہ نے خودساختہ تیارشدہ کاغذات دے دیئے جس پرپنجاب کواپریٹوبینک نے بھی کالج کے ساتھ لیزکینسل ہونے کالیٹرجمع کرادیاجس پرڈی ڈی اوکالجزکی طرف سے اعتراض لگاکرفائل واپس کردی جس پر کالج انتظامیہ کی طرف سے متعددباردھمکی آمیزفون کرکے کالج کی رجسٹریشن ری نیوکرانے کی کوشش کی گئی لیکن ڈ ی ڈی اوکالجزنے ایس اوپیز کے تحت کالج کی رجسٹریشن کی ری نیویل فائل کینسل کردی پریس کانفرنس کے دوران ڈی ڈی اوکالجزنے کہاکہ کالج انتظامیہ نے مبینہ طورپرچندوکلااورچندنام نہاد صحافیوں کوآلہ کاربناکر ایک بدنام زمانہ عورت کومہرہ بناکرریپ کرنے کاالزام لگاکرتھانہ دانیوال میں ایف آئی آردرج کرادی جس کامجھے اس وقت علم ہواجب نام نہادصحافی اوروکیل نے میرے آفس میں آکرکالج کی رجسٹریشن کی رینیویل کرنے کیلئے کہاتومیرے انکارپرانہوں نے ایف آئی آرمیرے سامنے رکھ دی ۔
پرنسپل رانامحمدیعقوب کاکہناتھاکہ سیدغلام محمدبخاری پر سراسرجھوٹے الزامات لگائے ہیں اوراستادجیسے مقدس منصب پرفائز شخصیت کوبدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے ان کایہ بھی کہناہے کہ ہم عسکری کالج انتظامیہ اوردیگرملوث افرادکے خلاف کاروائی کیلئے عدالت سے رجوع کررہے ہیں اس سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ دانیوال ناصرتبسم سے رابطہ کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ اس ایف آئی آردرج کرانے میں کرداراداکرنے والے اے ایس آئی اظہرحسین کوڈی پی اواحمدناصرعزیزورک نے فوری طورپرمعطل کردیاہے اوراس کیس کی انکوائری ڈی پی اواحمدناصرعزیزورک خودکررہے ہیں۔