پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے،ہدف 2019ء کا ورلڈ کپ ، بہترین ٹیم تیار کریں گے‘ مکی آرتھر

 
0
489

لاہور نومبر 1( ٹی این ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے،ہدف 2019ء کا ورلڈ کپ ہے، بہترین ٹیم تیار کریں گے،ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست سے مایوسی ہوئی، مصباح اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے، لیکن جلد اس پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایشین ٹیم کی کوچنگ کے بغیر اچھا کوچ نہیں بنا جاسکتا، آسٹریلیا کے بعد پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اور مجھے ٹیم کی بہتری کے لئے ہر کام کی اجازت ہے۔پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر کہنا تھا کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں شکست سے انہیں مایوسی ہوئی، مصباح اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے، لیکن جلد اس پر قابو پا لیں گے۔مکی آرتھر نے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کی پرفارمنس کو بھی سراہا اور کہا کہ شاداب خان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری نظر عالمی کپ 2019ء پر ہے، میگا ایونٹ کیلئے بہترین ٹیم تیار کریں گے۔