ایم کیوایم پاکستان ،مزارقائد پر5 نومبرکوہرحال میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان

 
0
323

کراچی ،نو مبر01(ٹی این ایس): ایم کیوایم پاکستان نے 5نومبرکوہرحال میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان کردیا۔ایم کیوایم کے کنوینئرفاروق ستارنے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ہمارے بینرزاتاررہے ہیں،ہمارے سیاسی اور جمہوری حق کو غصب کیا جارہا ہے، ہمارامتحدہ بانی یا سرفرازمرچنٹ کے الزامات سے کوئی تعلق نہیں،22 اگست کے بعد کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے منی لانڈرنگ الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں بل منظورہونے سے پہلے جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ہمیں جلسے سے روکا جارہا ہے۔ کہتے کہ ڈیموکریٹس الائنس نے جلسہ کرناہے۔ہم ہرحال میں جلسہ کریں گے۔ مزارقائد نہیں توشارع قائد ین پرجلسہ کریں گے۔ جلسے کی تاریخ اور وقت تبدیل نہیں کرسکتے۔ پولیس اور انتظامیہ ہمارے بینرزاتاررہے ہیں۔ ہمارے سیاسی اور جمہوری حق کو غصب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکے اِکادوکالوگ اگرالزامات میں فریق بن رہے ہیں توان بیانات پروضاحت پیش کررہے ہیں۔

ہم تمام الزامات کی تردید کرتے جوگزشتہ دنوں چنداینکرزنے لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفرازمرچنٹ ایک کریکٹرہے ان کی جانب سے الزام آیاہے کہ ایف آئی اے نے ایف آئی آرکسی کیخلاف نہیں۔ارشد وہرہ ،خواجہ سہیل ،راؤف صدیقی کوبھی لیٹرآیاانہوں نے جواب دیا۔ مجھے بھی لیٹرآیا صدرایم کیوایم کے نام سے لیٹرآیا لیکن واضح نہیں کون صدرایم کیوایم ہیں۔انہوں نے کہا کہ22 اگست کے بعد کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔اس سے قبل ہوئی ہے تومیرے علم میں نہیں ہے۔ارشد وہرہ جوچھوڑکرچلے گئے ہیں ان سمیت تمام لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں۔انہوں نے سرفرازمرچنٹ کے الزامات اور لندن رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہمارامتحدہ بانی یا سرفرازمرچنٹ کے الزامات سے کوئی تعلق نہیں۔