پولیس افسران اور جوان شائستہ لہجے کو اپنے فرائض کی ترجیحات بنائیں،آئی جی سندھ

 
0
345

 

کراچی  اکتوبر 3(ٹی این ایس)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وی آئی پیز اسکارٹ اور گارڈ فرائض پر مامور پولیس اہلکاروں کا رویہ ہر شہری کے لئے تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے واقعہ میں شہری کے ساتھ پولیس کا منفی برتاؤکسی بھی صورت ناقابل قبول اور برداشت ہے اور یہ بلاشبہ ایسا رویہ ہے جو ایک جرائم پیشہ کی فطرت کو ظاہر کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی صورتحال کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لیکر پولیس اہلکاروں کو شائستہ لب ولہجہ اختیار کرنے اور احسن سلوک کو اپنے فرائض منصبی کا حصہ بنانے کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عام لوگوں سے پولیس کے منفی برتاؤ کے باعث محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بنتا ہے اور ایسے واقعات سے پولیس اور معاشرے کے مابین ایک خلیج قائم ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سینئر پولیس افسران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیس ڈپلائمنٹ کو انکے فرائض منصبی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انھیں عام شہریوں سے نرم گفتار احسن سلوک اور شائستہ لب ولہجہ اختیار کرنیکے حوالے سے بھی باقاعدہ بریفنگ دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ہر آفیسر باالخصوص اپنے اسکارٹ کو اس حوالے سے بریفنگ کے عمل کو یقینی بنائیگا اور مستقبل میں اس قسم کی غلطی دہرائی نہیں جائیگی۔