پی ٹی آئی کو کراچی میں صرف کاغذوں پر 2 تہائی اکثریت حاصل ہے: حیدرعباس رضوی

 
0
144

اسلام آباد 26 دسبمر 2020 (ٹی این ایس): رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کراچی میں کاغذوں پر 2 تہائی اکثریت حاصل ہے اور یہ کس طرح حاصل کی گئی ہے ایک طویل بحث ہے۔

رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے 9 نکاتی ایجنڈے پر معاہدہ ہوا تاہم بد قسمتی سے ایک پر بھی عمل در آمد نہیں ہوسکا، معاہدہ کا پہلا ایجنڈا ہی مردم شماری تھا، کیے گئے معاہدے پر اگست 2018ء میں صدر عارف علوی کے دستخط ہیں جس میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیوایم کے موقف کی تائید کی گئی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تحریک انصاف کو کراچی میں کاغذوں پر 2 تہائی اکثر یت حاصل ہے یہ کس طر ح حاصل کی گئی ہے یہ ایک لمبی بحث ہے، وزیراعظم اور ان کے رفقا کو متعدد بار تنبیہ کر چکے ہیں کہ معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی، ہماری صورتحال (ن) لیگ میں جس طرح خراب تھی، تحریک انصاف کی حکومت میں بھی یہ ہی صورتحال ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے، میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں، اب میں مستقل بنیادوں پر پاکستان میں سکونت اختیار کروں گا۔