وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا لال حویلی کے منتظم اعلی باؤ ریاض کے انتقال پر اظہار تعزیت

 
0
339

اسلام آباد نومبر 21 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دیرینہ ساتھی اور لال حویلی راولپنڈی کے منتظم اعلی باؤ ریاض انتقال کر گئے۔ باؤ ریاض گذشتہ دو ہفتوں سی مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے باؤ ریاض کے انتقال پر انتہائی غم اور افسوس اورمتوفی کے خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں آج اپنے انتہائی قابل اعتبار ساتھی کی 40 سالہ رفاقت سے محروم ہوگیا۔
ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکے گا، باؤ ریاض ایک انتہائی نرم خو ایمانداراور ملنسارشخصیت کے مالک تھے اور لال حویلی کے منتظم اعلی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ باؤ ریاض شیخ رشید احمد کی سیاسی زندگی میں ایک انتہائی قابل اعتبار اور بھروسہ مند ساتھی اور گزشتہ چالیس سال سے شیخ رشید احمد اور لال حویلی سے وابستہ تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بائو ریاض کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔باؤ ریاض نے اپنے لواحقین میں ایک بیوہ اور آٹھ بچے چھوڑے ہیں۔