کراچی (ٹی این ایس) جناح اسپتال میں میرٹ کا بول بالا ڈاکٹر محمد سلمان جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

 
0
5

کراچی (ٹی این ایس) جناح اسپتال میں میرٹ کا بول بالا ڈاکٹر محمد سلمان جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

ملازمین اور طبی عملے کی جانب سے بھرپور مبارکباد وزیرِ صحت سندھ اور حکومت سے اظہار تشکر

سماجی و صحافتی حلقوں کی نیک تمنائیں ادارے کی ترقی کی نئی امیدیں وابستہ

کراچی تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں ڈاکٹر محمد سلمان کی بطور جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری پر ملازمین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اسپتال کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور ہیلتھ سپورٹنگ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے میرٹ کی فتح قرار دیا ملازمین نے وزیر صحت سندھ اور حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اہل اور تجربہ کار افسر کو ذمہ داری سونپی اس موقع پر سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی ڈاکٹر محمد سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد سلمان صاحب میں سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی جیسی قائدانہ صلاحیتیں اور ادارہ جاتی بہتری کا عزم موجود ہے جو اسپتال کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا سینئر صحافی پیر بخش نوناری علی اسدی ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شاہد اقبال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نوناری اور دیگر ہیلتھ تنظیموں کے نمائندگان نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومتِ سندھ سے اظہار تشکر کیا ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد سلمان کی تقرری سے اسپتال میں نظم و ضبط شفافیت اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی اور جناح اسپتال ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا