بدین، اپریل 19 (ٹی این ایس): ایس ایس پی بدین جناب عرفان علی سموں نے 05 پولیس اھلکاروں کو منشیات کے کالے دھندے میں ملوث ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا۔
برطرف کئے جانے والوں میں کانسٹیبل عبداللطیف الیاس عبداللہ،کانسٹیبل جیٹھو،کانسٹیبل علی اکبر سمیجو،کانسٹیبل غلام محمد جمالی،کانسٹیبل قمرزماں بوھڑ ہیں
ایس ایس پی نے مزید احکامات جاری کیے ہیں کہ جو پولیس آفیسر یا پولیس اہلکار منشیات کے کالے دھندے میں ملوث ہیں ، منشیات استعمال کرتے ہیں یا سوشل کرائم میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔













