عمران کا الزام جھوٹا اور مضحکہ خیز ہے، میں نے تو  سینیٹ انتخابات کے بعد  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی تھی: بیگم معراج ہمایوں

 
0
630

عمران خان کیسے  بغیرسنے کوئی فیصلہ کیسے صادر کر سکتے ہیں اور کیاوزیراعلیٰ پرویز خٹک  نےخفیہ بیلٹ چیک کیاہےجو وہ الزام لگارہےہیں؟ انتظارہےشوکاز نوٹس ملنے کے بعد لائحہ عمل اختیارکریں گی: ردعمل

‏پشاور، اپریل  20 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا کی اسمبلی کی رکن  بیگم معراج ہمایوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنےکےالزام پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا الزام لگا کر ان کی  ساکھ کونقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی تھی۔

بیگم معراج ہمایوں  نے  سوالات کئے ہیں کہ عمران خان کس طرح بغیرسنے کوئی فیصلہ کیسے صادر کر سکتے ہیں اور کیاوزیراعلیٰ پرویز خٹک  نےخفیہ بیلٹ چیک کیاہےجو وہ الزام لگارہےہیں ؟   انھوں نے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں پارٹی کے شوکاز نوٹس کا انتظارہےشوکاز نوٹس ملنے کے بعد لائحہ عمل اختیارکریں  گی۔