پشاور (ٹی این ایس) :دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد سرکاری گواہان کی عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دیں۔
اے ٹی سی نے آفیسر ضلع مہمند کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان ہیں اور استغاثہ گواہان بار بار نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
عدالت نے مراسلہ میں لکھا کہ تاحکم ثانی مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں بند کریں۔













