اینٹی کرپشن سرگودھا نے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ساجد صفدر کو سرکاری خزانے کو ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے کا نقصان پہچانے کے جرم میں گرفتار کر لیا

 
0
466

سرگودھا، اپریل  19 (ٹی این ایس): اینٹی کرپشن سرگودھا نے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ساجد صفدر کو سرکاری خزانے کو ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے کا نقصان پہچانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2015میں آدم جی شوگرملز کو فیکٹو گروپ کو فروخت کیا گیا۔ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ساجد صفدر اس وقت سب رجسٹرار دریا خان تعینات تھے جنہوں نے انتقلات کے دوران شوگر مل کی ویلیو کو کم ظاہرکیا اور انتقلات کی فیسوں میں خزانہ سرکار کو ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے کا نقصان پہچایا۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا میں انکوائری کے بعد ساجد صفدر کے خلاف مقدمہ نمبر7/2018سرگودھا ریجن بجرم 409,471,466,409ت پدرج کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا نے مقدمے کی تفتیش کے لیے 4رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) عروج الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل) گل محمد راں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) محمد خرم انوار اور سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر عصمت اللہ بندیال شامل تھے۔ دوران تفتیش یہ ثابت ہو گیا کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ساجد صفدر نے2015میں بطور سب رجسٹرار کام کرتے ہوئے فیکٹو شوگر مل کو دوران انتقال ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے کا فائدہ پہچایا دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ ساجد صفدر نے فیکٹوگروپ کو فائدہ پہچانے کے لیے جعلی فردات کابھی استعمال کیا۔

آج مورخہ19.04.2018کو اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ کمشنر ساجد صفدر کو دریا خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمے میں ملوث باقی افراد کی گرفتاری کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔