اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں, ملزمان گرفتارکر لیے

 
0
143

اسلام آباد 12 فروری 2022 (ٹی این ایس): اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں 4 کروڑ 70 لاکھ کی کرپشن کا الزام ہے، دو ریٹائرڈ سب انجینئرز گرفتار، اینٹی کرپشن پنجاب نے طارق محمود اور ارشاد احمد گوہر کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان محکمہ انہار کی مشنری ڈویژن میں ملازم تھے۔ ملزمان نے فنڈز وصول کر لئے مگر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں چندربن فلڈ بند تعمیر نہ کیا۔ ڈی جی پر2020 میں مقدمہ درج کیا گیا اور پیروی نہ کرنے پر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

سرکل آفیسر ڈی جی خان نے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا، جعلسازی سے زمین کا انتقال درج کرکے شہری کو جائیداد سے محروم کرنے کا الزام بھی عائد ہے ،

درخواست گزار بلقیس بیگم نے ملزمان پٹواری شاہد محمود، آصف اقبال اور عمر فاروق کے خلاف مقدمہ نمبر 19/2019 تھانہ راولپنڈی میں درج کروایا۔

گرفتار ملزم آصف اقبال مقدمہ میں نامزد پٹواری شاہد محمود کا منشی ہے۔

آصف اقبال نے غیرقانونی طور پر درخواست گزار بلقیس بیگم کی زمین عمر فاروق کو منتقل کی۔ شہری عمر فاروق نے مقدمہ میں نامزد پٹواری اور اسکے منشی کی مدد سے زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔