پیپلز پارٹی کے میڈیا ٹرائل کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کئے گئے، بلاول بھٹوزرداری

 
0
303

کراچی نومبر 2(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے۔جمعرات کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے خلاف دنیا میں کہیں بھی جرم ہو، پیپلز پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔

بینظیر بھٹو نے میڈیا پرعائد آمریت کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ ملے، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ صحافیوں کو تحفظ اور ان کے مجرموں کو سزائیں دلانے تک جدوجہد کریں گے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سزاؤں سے نہیں بچنے چاہئیں، ایسے مجرموں کو میسر چھوٹ کے خاتمے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔