کسی طبقے کو دیوار سے لگانے کا عمل ٹھیک نہیں ہوتا اور ہم عدم تصادم کے راستے پر چل رہے ہیں ،ڈاکٹرفاروق ستار

 
0
322

کراچی نومبر2(ٹی این ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ کسی طبقے کو دیوار سے لگانے کا عمل ٹھیک نہیں ہوتا اور ہم عدم تصادم کے راستے پر چل رہے ہیں ،5نومبر کو عوام کا سمندر دکھائیں گے۔جمعرات کوجامعہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ آبادی کو کم گن کر بنیادی حق مارا جا رہا ہے ، اداروں کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق بھی کراچی کی آبادی کم از کم ڈھائی کروڑ ہے لیکن الیکشن کمیشن نے کراچی کے ایک کروڑ 40 لاکھ کی فیملی پلاننگ کردی۔ کراچی سے 70 فیصد ٹیکس اسلام آباد جاتا ہے اور وہاں سے 5 فیصد واپس ملتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے دور میں صرف پاکستان بنانے کا چیلنج تھا تاہم اس وقت پاکستان کو بچانے کے ساتھ بنانے کا چیلنج ہے، آج بنگلہ دیش کا ٹکا امریکی ڈالر کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر رہا ہے اور ہمارا روپیہ خاموش ہے۔ اس ملک میں دو خاندانوں کا راج ہے اور 500 خاندانوں کی میراث بنا ہوا ہے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ کسی طبقے کو دیوار سے لگانے کا عمل ٹھیک نہیں ہوتا، ہم عدم تصادم کے راستے پر چل رہے ہیں، ہم نے ضد نہیں کی کہ مزار قائد پر ہی جلسہ کرنا ہے تاہم 5 نومبر کو عوام کا سمندر دکھائیں گے، جامعہ کراچی کے طلبا کو دعوت دیتا ہوں کہ جلسہ میں شرکت کریں۔