حماد صدیقی حوالگی، پاکستان کی دبئی پولیس کو باضابطہ درخواست

 
0
318

کراچی نومبر 2(ٹی این ایس)سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کے لئے پاکستانی حکام نے دبئی پولیس کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ،دبئی پولیس کو پاکستان کی درخواست مل گئی ہے ،ملزم کودبئی پولیس کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول نے گزشتہ ہفتے دبئی پولیس نے پاکستانی حکام کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔اسی دوران حماد صدیقی کودیرہ دبئی پولیس اسٹیشن سے دبئی پولیس کے ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق، کئی سنگین جرائم میں ملوث حماد صدیقی کو مقامی حکام نے دیرہ دبئی میں ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا۔