پاکستان یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے ٗوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

 
0
377

اسلام آباد نومبر 2(ٹی این ایس) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو تیل وگیس کا بحران تھا تاہم ہم نے توانائی کے شعبے میں کام شروع کیا اور ہم نے وہ کام کیے ہیں جو کسی نے نہیں کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک بھر میں صنعتی شعبے کو بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے اور پاکستان یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے جبکہ پاکستان کھاد برآمد کرنے والا ملک بھی بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مثبت تجاویز کی ضرورت ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں پالیسی دینا ہے۔