چیف جسٹس کا گنےکےکاشتکاروں کومعاوضےکی عدم ادائیگی پرنوٹس

 
0
343

رقم کی ادائیگی سےمتعلق سرٹیفکیٹ10دنوں میں جمع کرائیں ،بتایاجائےکہ کاشتکاروں سےکتناگناخریداگیا اوراس کے لئے کتنی رقم ادا کی گئی؛ مل ملکان کے نام نوٹس  میں ہدایات

اسلام آباد، اپریل  11 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گنےکےکاشتکاروں کومعاوضےکی عدم ادائیگی پرنوٹس لے لیا ہے۔ازخودنوٹس گنےکےکاشتکاروں کی درخواست پرلیاگیا۔

اس ضمن میں شوگرمل مالکان کو نوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں ، نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مل مالکان کاشتکاروں کورقم کی ادائیگی سےمتعلق سرٹیفکیٹ10دنوں میں جمع کرائیں اوربتایاجائےکہ کاشتکاروں سےکتناگناخریداگیا اور اس کے لئے کتنی رقم ادا کی گئی؟

چیف جسٹس نے کیس 24 اپریل کو سماعت کےلیےمقرر کر دیا۔