اسلام آباد (ٹی این ایس) وزارت خزانہ نے مقبول گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل پاکستان صدر پاکستان تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔مقبول احمد گوندل کو چار سال کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔نو منتخب آڈیٹر جنرل اپنے پیش رو کی مدت مکمل ہونے پر عہدہ سنبھالیںگے۔مقبول احمد گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔












