سستے ہفتہ وار بازاروں میں سہولیات کے فقدان سےشہری اورتاجر، دونوں مشکلات سے دوچار

 
0
454

اسلام آباد، اپریل 10 (ٹی این ایس): ماڈل سستے ہفتہ وار بازار شہر اقتدار کے متوسط طبقے کو ارزاں نرخوں پر روز مرہ کی اشیاء فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں،عوام کی بڑی تعداد ہفتہ وار بازاروں کا رخ کرتی ہے۔تاہم ان بازاروں میں سہولیات کے فقدان سے نہ صرف شہری بلکہ یہاں کے تاجر بھی مشکلات سے دوچار نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے فعال اور صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ انھیں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔وفاقی ترقیاتی ادارے کے ایک عہدیدار نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ صفائی سمیت بنیادی سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔