صوابی:ٹریفک وارڈن پولیس کا ٹریفک قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  جمعہ سے کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ

 
0
315

 عوام کو سڑکوں اور شاہراہوں پر پر محفوظ آمد و رفت کے طریقوں کے بارے میں  آگا ہ کیا جا رہا ہے

صوابی، اپریل 11 (ٹی این ایس): ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کے دن سے موٹر سائیکل چلانے پر کم سن ڈرائیوروں،بغیر نمبر پلیٹ،بلا لائسنس اور  قانونی طور پر دیگر احتیاتی تدابیر مکمل طور پر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔

ٹریفک وارڈن پولیس کے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی طرف سے کاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس سلسلہ میں  ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرسیف علی خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زسیف علی خان نے عوام کو کم سن بچوں کے موٹرسائیکل چلانے،ون ویلنگ، دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے ،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے اور تیز رفتاری کے خطرات کے علاوہ  روڈ کراسنگ، ٹریفک حادثات سے بچنے ،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنے،اوور ہیڈ بریج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کے استعما ل اور سڑکوں و شاہراؤں پر محفوظ آمد و رفت کے طریقوں کے بارے میں  آگا ہ کیا اور ساتھ ہی  متنبہ کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اب سختی سے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

صوابی  ٹریفک وارڈن پولیس نے کم سن ڈرائیوروں اور بغیرلائسنس کے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کردیا کم سن ڈرائیوروں کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے روڈ سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سیف علی خان نے عوام کو آگاہی دی کہ ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پرصوابی ٹریفک پولیس جمعہ کے دن سے ضلع بھر میں کم سن ڈرائیوروں اور بغیر لائنس کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کریں گے کیونکہ کم سن اور غیرلائسنس یافتہ ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں انہوں نے کہا کہ صوابی ٹریفک وارڈن پولیس ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ٹرانسپورٹرز صوابی ٹریفک پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں بصورت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

اس موقع پر ٹریفک وارڈن انچارج جناب علی خان اور دیگر ٹریفک عملہ بھی موجود تھے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سیف علی خان نے مزید کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ کم ازکم 18 سال سے پہلے بچوں کو موٹر سائیکل لے کر نہ دیں۔

اس کے علاوہ بچوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھیں،صوابی ٹریفک وارڈن پولیس قوانین شہریوں کی رہنمائی اور حفاظت کیلئے ہیں پولیس کے علاوہ عوام کوبھی اس کام کے لئے اپنا فرض نبھانا ہو گا، عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے گھروں میں نوجوان بچوں کو اس کام سے روکیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو ٹریفک کی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم زندگی کو حادثات کی نذر ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ ٹریفک قوانین شہریوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے ہیں، ان پر عمل کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے۔ اگر کوئی بھی شخص ون ویلنگ کرتا ہو ا پکڑا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔