سندھ حکومت کا ملازمین کو اگست کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ

 
0
471

ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی پینشن قبل ازوقت ملے گی،محکمہ خزانہ سندھ
کراچی، اگست 11(ٹی این ایس): سندھ حکومت کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں رواں ماہ کی تنخواہ قبل از وقت مل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر ماہِ اگست کی تنخواہ یکم ستمبر کے بجائے اگست میں ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت اپنے ملازمین کو عید سے قبل 17 اگست کو ہی ماہِ رواں کی تنخواہ جاری کردے گی۔محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی پینشن قبل ازوقت ملے گی، عیدالاضحی کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی پینشن کا اجرا شروع ہوجائے گا۔