بلدیہ غربی کو سرسبز و شاداب بنانے اور عوام کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے: اظہار عزم
کراچی، اگست 14 (ٹی این ایس):بلدیہ غربی کو سرسبز و شاداب بنانے اور عوام کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے شجر کاری مہم کاآغاز کردیا گیا ہے ۔
چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان یونین کونسل 8 قصبہ کالونی گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقا ئدہ آغاز کردیا اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین ٹیچرز اور طلبہ و طالبات نے بھی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ چیئرمین نے دعا کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں درختوں کی کمی کے باعث نہ صرف گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ برسات کا سسٹم بھی کراچی میں داخل نہیں ہورہا ہے لہذا درختوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی نے اس موسم بہار میں بلدیہ غربی کے ہر اسکول میں مختلف اقسام کے پانچ ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ بنایا ہے جس کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اسکولوں میں لگائے جانے والے پودوں کی حظاظت اور دیکھ بھال میں اسکول انتظامیہ اور خصوصا طلبہ و طالبات بھرپور توجہ دیں گے اسکول پرنسپل نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے بھرپور توجہ دی جائے گی پرنسپل نے چیئرمین کی توجہ اسکول میں موجود گراؤنڈ کی جانب دلاتے ہوئے کہا گراؤنڈ میں موجود خودرو جھاڑیوں کی وجہ سے بچے کھیل کود کی سرگرمیوں سے محروم ہوگئے ہیں جس پر چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ سے جھاڑیوں کی کٹائی کا عمل فوری شروع کرکے اسے کھیل کود کے قابل بنایا جائے۔













