صبح پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ جشنِ آزادی بلدیہ وسطی میں بھی شایانِ شان سے منایا جائے گا
کراچی، اگست 14 (ٹی این ایس):چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے آباو اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور اپنے وطن سے محبت زندہ قوموں کی نشانیاں ہیں۔انہوں نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً بلدیہ وسطی کے عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد معرضِ وجود میں آیا جبکہ بہتر لاکھ مسلمانوں نے ہندوستان سے پاکستان ہجرت کی تب کہیں جاکر ہمیں آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں یومِ آزادی کے پروگرام کا آغاز صبح پرچم کشائی سے ہوگا ۔ اس موقع پرمقررین تحریکِ پاکستان اور قائدینِ تحریکِ پاکستان کی قربانیوں کے بارے میں عوام اور نئی نسل کو آگاہی دیں گے۔













