کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ کے سائنس کے نتائج غیر ھوصلہ افزاء، گزشتہ سال کے 72.73 تھا کے مقابلہ میں امسال کامیابی کا تناسب 62.73 فیصد رہا

 
0
369

کراچی، اگست 14 (ٹی این ایس):ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے رواں سال کے سائنس کے نتائج اور گزشتہ سال کے سائنس کے نتائج میں بڑا فرق دیکھنے میں آیا ہے گزشتہ سال امتحانات میں کامیابی کا تناسب 72.73 تھا جب کہ رواں سال62.73 فیصد رہا۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 10 فیصد یعنی 16 ہزار کے لگ بھگ بچےزیادہ فیل ہوئے۔ گزشتہ سال 18800(12.17فیصد) طالب علموں نے اے ون گریڈ حاصل کیا رواں سال میں16239 (10.31فیصد) طالب علموں نے اے ون گریڈ حاصل کیا.

اس طرح رواں سال 2561 طلبہ کم اے ون لاسکے۔ گزشتہ سال29118 (18.85فیصد) نے اے گریڈ حاصل لیا جب کہ رواں سال 26486 (16.8فیصد) نے اے گریڈحاصل کیا۔یعنی 2632 امیدوار رواں سال کم اے گریڈ لاپائے۔ گزشتہ سال بی گریڈ میں ، 30672 (19.85فیصد) نے امیدوار کامیبا ہوئے رواں سال28630 (18.7فیصد) نےبی گریڈ میں کامیابی حاصل کی یعنی اس سال بی گریڈ میں 2042 امیدوار کم ہوئے۔گزشتہ سال 23786(15.40فیصد) نے Cگریڈ میں کامیابی حاصل کی روان سال سی گریڈ کی کامیابی کم ہو کر 21301(13.52فیصد) ہو گئی جب کہ ڈی گریڈ میں بھی یہی صورتحال برقرا رہی گزشتہ سال 9241 (5.98فیصد) امیدوار ڈی گریڈ لائے جب کہ روان سال کم ہو کر ان کی تعداد 847 (3.71فیصد) کم رہ گئی اس طرح ای گریڈ والوں کی بھی صورتحال رہی گزشتہ سال 321(0.21 فیصد) نے ای گریڈ حاصل کیا، رواں سال صرف 67(0.04 فیصد) نے ای ون گریڈ حاصل کیا۔