فو ا د چو ہدر ی سندھ کو ذا تی جا گیر نہ سمجھیں، تحریک انصا ف عوا م کے مستر د کر دہ لو گو ں کو اپنی سیا سی قوت سمجھتی ہے، مشیر اطلا عا ت سندھ

 
0
423

کراچی جنوری 14 (ٹی این ایس): مشیر اطلا عا ت،قا نو ن اور اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ سندھ کو غیر آئینی طریقے سے فتح کرنا بلی کو خواب میں چھچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، فواد چوہدری سندھ کو ذاتی جاگیر نہ سمجھیں بہت جلد وہ پھر کسی دو سر ے سیا سی جما عت ہو نگے کیو نکہ انکے با ر ے میں عوام اچھی طر ح وا قف ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئینی و جمہوری حکومت سیاسی یتیموں سے دلی ہمدردی رکھتی ہے اور عوام کے مسترد کردہ لوگوں کو تحریک انصاف غلطی سے سیاسی قوت سمجھتی ہے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ میں غیر سیاسی لوگوں سے تحریک انصاف کی قربتیں ان کے مائنڈ سیٹ کا آئینہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی منتخب جماعت ہے سندھ حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے خیالی پلاؤ پکاتے ہیں ۔مشیر اطلا عا ت مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے قائدین کے حوالے سے کہا کہ وہ آئین اور 18ویں ترمیم کا مطالعہ کریں تو ان کی سیاسی سوجھ بوجھ میں اضا فہ ہو گا ۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ تحریک انصا ف خو د انتشا ر کا شکا ر ہے اور انکی صفو ں میں بے چینی اور اضطرا ب پا یا جا تا ہے اگر مزید انتخا با ت ہو ئے تو تحریک انصا ف اپنی با قی ما ندہ نشستو ں سے بھی ہا تھ دھو بیٹھی گی کیو نکہ حا لیہ ہو نے والے ضمنی و بلدیا تی انتخا با ت کے نتا ئج سب کے سامنے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زر دا ر ی عوام کی آوا ز ہیں پیپلز پا ر ٹی کو او چھے ہتھکنڈو ں سے دبا ئو ں میں نہیں لا یا جا سکتا ۔ آج پیپلزپارٹی کوختم کرنیکی پیش گوئیاں غلط ثابت ہورہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن تحریک انصا ف بلکہ یہ تحریک انتقا م ہے وفا قی حکومت کو اپنی پا لیسیو ں پر غو ر کر نا چا ہئے کیو نکہ تحریک انتقا م کی وجہ سے ملک میں کا رو با ر شدید متا ثر ہے