جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے صوفی شاہ عنایت پریس کلب بٹھورو پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر کے گھر پر فورسز کی جانب سے چھاپے کی بھر پور مذمت

 
0
637

سجاول جنوری 14 (ٹی این ایس): جئے سندھ قومی محاذ عبدالواحد آریسر گروپ ضلع سجاول کی جانب سےوائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر کے گھر پر چھاپہ کیخلاف جسقم رہنماؤں نے گذشتہ شام کو صوفی شاہ عنایت پریس کلب بٹھورو پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں انہوں نے سندھ کے شہر کراچی میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سسی لوہار اور سورٹھ لوہار کے گھر پر فورسز نے بروز ہفتہ چھاپہ مار کر ان کے بھائی سنگہار لوہار کو گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سسی لوہار اور سورٹھ لوہار وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ تنظیم کے رہنماء ہیں اور وہ  سندھ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائیں جی ایم سید کے برسی کے قریب آتے ہی فورسز نے کراچی، حیدر آباد اور دیگر مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متعدد سیاسی کارکنان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔جو سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا اب اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنا گناہ بن گیا ہے، ہمارا  یہ مطالبہ ہےکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے۔