امیر البحر ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع سجاول کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی

 
0
459

سجاول اگست 20 (ٹی این ایس): امیر البحر ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع سجاول کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف مرکزی چیئرمین علی میر ملاح،مظہر ملاح،عباس ملاح و دیگر کی قیادت میں ملاح پیٹرول پمپ سے صدیق اکبر چوک سجاول تک اظھار یکجہتی ریلی نکال کے احتجاجی مظاہرہ کرکے عالمی دہشتگرد مودی کیخلاف سخت نعریبازی کی گئی،جبکہ اظہار یکجہتی ریلی میں (ر) کئپٹن و ایس ایس پی سجاول امیر سعود منگسی، ہندوں کمیونٹی،ہندو کونسل امن کونسل پاکستان،نوجوان اتحاد نانگ گروپ،گسٹا،پ ٹ الف سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماں کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں، شرکت کی جبکہ تپتی دہوپ میں ملاح پمپ سے شروع ہونے والی اظہار یکجہتی ریلی شہر کے مختلف چوراہوں اور راستوں سے ہوتی ہوئی پبلک پارک پر پہنچکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھاکے بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعروں کی گونج کرتے مودی سرکار کی کشمیر میں ہونے والے بربریت ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اقوام متحدہ سمیت عالم امن سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے مرکزی چیئرمین علی میر ملاح،ایس ایس پی سجاول امیر سعود منگسی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم عالمی دہشتگرد مودی سرکار کو میسج دیا ہے کے کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے تک جدو جھد جاری اور ساری رہیگی،انہوں نے کہاکہ اب بہارت کی مذمت نہیں بلکہ مرمت کا وقت آ پہنچا ہے سندھ کا بچہ بچہ خون کے آخری قطرے تک مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کہڑہ ہوگا،انتہا پسند مودی کی سرکار کو کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے رہنماوں نے کہاکہ کشمیر میں کئی سالوں سے جاری بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہاکہ کاغذ کا ایک ٹکڑہ کشمیر کی حثیت نہیں بدل سکتا کل بھی کشمیر ہمارا تھا اور اج بھی ہمارا ہے۔ انشاء اللہ کشمیر جلد بنے گا پاکستان،اقوام متحدہ سمیت عالم امن کشمیر میں سالوں سے جاری بہارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سختی سے نوٹس لیکر کشمیر میں قتلو غارت بند کرواکے انصاف کرایا جائے،آخر میں جلسہ گاہ کشیمر بنیگا پاکستان، آئی آئی انڈیا تیری موت آئی،آئی ایس آئی،آئی ایس آئی،پاک افواج زندہ زندہ باد کے نعروں کی گونج اٹھی۔